میرے کاغذات نامزدگی منظورکرلیےگئے ہیں،اثاثےچھپانے والوں کیخلاف آواز اٹھاؤنگی

 
0
343

کراچی، جون  14 (ٹی این ایس):  فنکشنل لیگ کی نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ  ان کے کاغذات نامزدگی اسکروٹنی منظورکرلیےگئے ہیں، سندھ کی عوام نے   دس سال تکلیف کاٹی ہے،ہم نےسندھ کےلوگوں کےمسائل اسمبلی میں اٹھائےایسے لوگوں کیخلاف جنہوں نےاثاثےچھپائے ہیں کیخلاف آواز اٹھاؤنگی۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےکہا انھوں نے کہا  کہ اس بار سب اچھا اچھا ہورہا ہےسندھ کی عوام نے دس سال  تکلیف کاٹی ہے ہم نے سندھ  کے لوگوں کے مسائل اسمبلی میں اٹھائےلیاری، نارتھ ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں لوگ پانی کے لئے تڑپ رہے ہیں سندھ میں لوگوں کے پاس لاشوں میں غسل کے لئے پانی نہیں حکامت نےسندھ کے آباد گار کو تباہ کردیا گیا ہے عوام اب دوبارہ ایسے لوگوں کو آگے مت آنے دیں کئی لوگوں نےاقامے اوراثاثےچھپا رکھے ہیں میں الیکشن کمیشن کے پاس بار بار آئوگی جو لوگ یہاں سے خوش خوش جارہے ہیں ان کی اسکروٹنی ہم چیلنج کرینگے نصرت سحر عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ناصرحسین شاہ خورشید شاہ کےآنےکےبعد سندھ کی سڑکوں کو تباہ کردیا گیا ہے سندھ میں یورپ دکھانے والوں کو اب سندھ کے لوگ مسترد کرے گے۔