نگران وزیراعلیٰ سندھ کی اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کی ہدایت

 
0
369

کراچی، اگست 09 (ٹی این ایس):   نگران وزیر اعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے پولیس کو اسٹریٹ کرمنلز اور ان کے مددگاروں کے خلاف فیصلہ کن ٹارگٹڈ آپریشن شروع کرنے کی ہدایات کردیں۔انھوں نے یہ ہدایات آج وزیر اعلیٰ ہاؤس آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی سے ملاقات دوران دیں ،جس میں خصوصی طور پر بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائمز سے متعلق بات چیت کی گئی۔ دوران گفتگو نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیس کو ٹارگیٹ آپریشنز شروع کرنے کی ہدایات کیں۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت بھی موجود تھے۔ نگران وزیر اعلیٰ سندھ ملاقات میں بات کو دہراتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایات کیں کہ محکمہ پولیس کے تمام محکموں کے درمیان کوآرڈینیشن کا نظام تشکیل دے کر اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف زوردار آپریشن کا آغاز کیا جائے اور یہ ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن نتیجہ خیز ہونا چاہیے اور اس سے ڈرگ اور لینڈ مافیا کو بھی کچلا جائے۔