کراچی، اگست 09 (ٹی این ایس): کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈشنل آئی جی مشتاق مہر کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
تین سال قبل کراچی آپریشن کے دوران مشتاق احمد مہر کو ایڈشنل آئی کراچی تعینات کیا گیا تھا، کچھ عرصہ قبل ایک ماہ کے لئے پہلے بھی انکو ہٹا دیا گیا تھا۔ ویسے تو مشتاق مہر کو تین سال پورے ہو گئے ہیں مہر نے خود ہی کھ دیا تھا کہ اب وو نہیں رہنا چاہتے۔
بتایا جاتا ہے کہ عزیز آباد میں ٹنکی گراونڈ سمیت دیگر اہم کامیابیاں انہی کے دور میں ہوئی،اور جرائم کی شرح میں بھی کمی واقع ہوئی۔مشتاق مہر کو الیکشن تک رکھا گیا تھا۔الیکشن شفاف کرانے کا کام بھی ان کو دیا گیا تھا
ذرائع کے مطابق ڈاکر امیر شیخ سب ایڈیشنل آئی جی کے فرائض انجام دینگے۔













