متحدہ مجلس عمل صوبہ سندھ کے جنرل سیکر ٹری اور شیعہ علماء کونسل سندھ کی  ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کی مذمت

 
0
287

یہ واقعہ سیکیورٹی فورسز کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور سیکیورٹی اداروں کے کارکردگی پر سوالیہ نشان بھی

اگر ان دہشتگردانہ واقعات کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو یہ کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے:علامہ ناظر عباس نقوی

کراچی، اگست 09 (ٹی این ایس):  متحدہ مجلس عمل صوبہ سندھ کے جنرل سیکر ٹری اور شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے تین افراد کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ان کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاآج کا ہونے والا یہ واقعہ سیکیورٹی فورسز کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور سیکیورٹی اداروں کے کارکردگی پر سوالیہ نشان بھی حکومت ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا فوری نوٹس لے ڈیرہ اسماعیل خان میں اس طرح کے واقعات علاقے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے اگر ان دہشتگردانہ واقعات کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو یہ کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے ڈیرہ اسماعیل خان اور اس کے ارد گرد میں فوری آپریشن کیا جائے دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا خاتمہ ضروری ہے۔

علامہ ناظر عباس تقوی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور اس کے اطراف کے علاقوں کو پولیس اور رینجرز کی چوکیوں کو فعال کیا جائے کالعدمدہشت گرد جماعتوں، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے ڈی آئی خان ٹارگٹ کلنگ کے واقع میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے ۔