50کروڑ ٹیکس چوری پر چینی کمپنی کا کنٹری منیجر اور نائب گرفتار

 
0
318

کراچی،نو مبر24(ٹی این ایس) : ایف آئی اے نے 50 کروڑ روپے ٹیکس چوری کے الزام میں چینی آئل اینڈ گیس سروے کمپنی کے کنٹری منیجر اور ان کے نائب کو گرفتار کر لیاہے۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے گزشتہ ماہ چین سے تعلق رکھنے والے آئل اینڈ گیس سروے کمپنی میسرز بی جی پی (پاکستان) کی جانب سے بھاری مشینری کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکس ادائیگی کے بغیر چارٹر جہاز کے ذریعے بیرون ملک لے جانے کی کوشش ناکام بنادی تھی اور متعلقہ اداروں سے رابطہ کرکے تفتیش شروع کی تھی۔

ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد چین کی کمپنی میسرز بی جی پی، کلیئرنگ ایجنٹ کمپنی میسرز آئی ایم ٹی کو، کسٹمز افسران اور دیگر خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور چینی کمپنی کے کنٹری منیجر زونگ زونگمن اور ان کے نائب لی چانگ ہانگ کو گرفتار کرلیاہے۔