بلاول بھٹو زرداری ، زاہد مغل کو پیپلزپارٹی برطانیہ کا سیکرٹری اطلاعات نامزد

 
0
861

بریڈ فورڈ ،نو مبر24(ٹی این ایس): لکھورا اسلام گڑھ سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر رہنما وسابق مشیر حکومت زاہد مغل کو چیئرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی برطانیہ کا سیکرٹری اطلاعات نامزد کر دیا۔ان کی نامزدگی پر آبائی گائوں لکھورہ اور میرپوراور بریڈ فورڈ برطانیہ میں ان کی رہائش گاہوں پر جشن کا سامان،پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور چیرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ زاہد مغل بھرپور صلاحیتوں کے مالک نوجوان ہیں اور ان کا پیپلز پارٹی برطانیہ کا سیکرٹری اطلاعات بننا ان کی پارٹی کے لئے خدمات کا اعتراف اور پارٹی کارکنوں کے لئے باعث فخر ہے۔

اس موقع پر زائد مغل نے اسلام گڑھ جرنلسٹ فورم کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت او ربالخصوص چیرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری ،سابق صدر آصف علی زردای،سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجیداورندیم اصغر کائرہ کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے میرے اوپر اعتماد اکا اظہار کیا۔ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کے لئے اپنی خدمات پیش کیں اور مستقبل میں بھی پیپلز پارٹی کا علم برطانیہ کے ہر شہر میں بلند کروں گا اور جو ذمہ داری مجھے سونپی گئی ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

برطانیہ میں پارٹی عہدیداروں کے ساتھ ملکر پیپلز پارٹی کی مظبوطی کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں گے۔آج پاکستان میں پیپلز پارٹی شہرت کی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور نوجوان کی امیدوں کے مرکز چیرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت،سابق صدر آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت اورفریال تالپور صاحبہ کی رہنمائی میں پیپلز پارٹی قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن کے مطابق میدان عمل میں نکلی ہے اور 2018کا الیکشن بھاری اکثریت سے جیت کر روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے کو عملی جامع پہنانے کے ساتھ ساتھ شہید بھٹو کے نظریے کی تکمیل کے لئے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے کمربستہ ہو گی۔