ڈاکٹر عاصم حسین نے سیاست سے دوری کا اعلان کردیا

 
0
366

کراچی، اپریل  20 (ٹی این ایس): ڈاکٹر عاصم حسین نے سیاست سے دوری کا اعلان کردیا۔نجی نیوز چینل  سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم حسین نے سیاست سے دوری کااعلان کیا۔ ا ن کا کہنا تھا کہ سیاست سے دوری کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں ایک وجہ یہ ہے کہ ملک لاش بن گیا ہے اور 22 کروڑ عوام اس کواٹھائے گھوم رہے ہیں ۔ڈاکٹرعاصم حسین نے کہاکہ ملک کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا۔ ان کاکہناتھاکہ ملک میں اب نواز شریف غیر ضروری ہوچکے ہیں، جمہوری سسٹم چلانا ہے تو ووٹ کا احترام ضروری ہے۔