وزیراعظم عمران خان کی مزار قائد پر حاضری

 
0
388

عمران خان نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی

کراچی ستمبر 16 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں۔وزیر اعلی سندھ اور گورنر سندھ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کراچی کے ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں۔کراچی آمد پر ان کا استقبال وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کیا۔اس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

اور مزار قائد پر پھولوں کی چارد بھی چڑھائی۔اس موقع پر بھی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل ان کے ہمراہ موجود تھے۔عمران خان نے مزار قائد پر حاضری کے موقع پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی تحریر کیے۔ وزیراعظم محترمہ فاطمہ جناح اور لیاقت علی خان کی قبروں پر بھی فاتحہ خوانی کریں گے۔عمران خان کراچی میں امن و امان کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد آج پہلی بار کراچی کا دورہ کر رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان گورنر ہاوس کے بجائے اسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں قیام کریں گے۔کراچی آپریشن سے متعلق پولیس،رینجرز اور حساس اداروں کے حکام وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے، کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعظم بریفنگ لیں گے، وزیراعظم شام پانچ بجے ڈیمز سے متعلق فنڈ ریزنگ کی تقریب میں شرکت کریں گےاس کے علاوہ وزیراعظم، گورنر سندھ اور وزیر اعلی سندھ سے علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اب تک کراچی کا دورہ نہیں کیا تھا جس پر انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا اور کہا گیا تھا کہ ہر وزیراعظم مزار قائد پر حاضری دیتا ہے لیکن عمران خان نے اب تک مزار قائد پر حاضری نہیں دی۔تاہم اب وزیراعظم عمران خان کراچی پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے مزار قائد پر بھی حاضری دی۔