پنجاب بھر میں اعلیٰ حکومتی شخصیات کی شاندار رہائش گاہیں

 
0
390

8 ہزار 975 کنال اراضی پر پھیلے عالی شان محلات کی قیمت 4 سو ارب روپے سے بھی زائد ہے

لاہور ستمبر 16 (ٹی این ایس):پنجاب بھر میں اعلیٰ حکومتی شخصیات کی شاندار رہائش گاہیں بحث کا موضوع بن گئیں۔اعلیٰ حکومتی و سرکاری شخصیات کے عالی شان محلات 8 ہزار 975 کنال اراضی پر پھیلے ہوئے ہیں جن کی قیمت 4 سو ارب روپے سے بھی زائد ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تقریباً 403 ارب 11 کروڑ روپے مالیت کی 8 ہزار 975 کنال اراضی پر عالیشان سرکاری رہائشگاہیں اور بنگلے قائم ہیں۔

اعلیٰ افسروں کے زیر استعمال 10 سے 104 کنال تک کے عالیشان بنگلے ہیں جن کی دیکھ بھال سمیت دیگر اخراجات پر سالانہ تقریبا سرکاری خزانے سے 10 ارب 41 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق لاہور میں 5026 کنال سے زائد جگہ پر افسروں کے لئے سرکاری رہائشگاہیں قائم ہیں، جن میں بعض جگہوں کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔3949 کنال جگہ پر سرکاری افسروں کی رہائشگاہیں بنائی گئی ہیں۔

کمشنر سرگودھا ہاؤس 104 کنال پر مشتمل ہے، اس کی دیکھ بھال کے لئے 37 سرکاری ملازمین موجود ہیں، ایس ایس پی ساہیوال کی رہائشگاہ 98 کنال، ڈپٹی کمشنر میانوالی 95، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد 92، ڈپٹی کمشنر پاکپتن 64، ڈی آئی جی گوجرانوالہ 70، ڈی آئی جی ملتان 18، ڈی آئی جی سرگودھا 40، ڈی آئی جی راولپنڈی و فیصل آباد 20,20 ، ڈی آئی جی لاہور 15، ایس ایس پی میانوالی 70، ایس ایس پی راجن پور37، ایس ایس پی شیخوپورہ و بہاولنگر 32 ,32، ایس ایس پی اٹک 29، ایس ایس پی گوجرانوالہ 25، ایس ایس پی رحیم یار خان 22، ایس ایس پی قصور و وہاڑی 20,20، ایس ایس پی جھنگ 18، ایس ایس پی خانیوال و بہاولپور 15 ,15، ایس ایس پی پاکپتن 14، ایس ایس پی ملتان 13، ایس ایس پی حافظ آباد،چکوال ونارووال 10,10،ایس ایس پی سیالکوٹ9، ایس ایس پی گجرات و بھکر8,8، ایس ایس پی خوشاب و لیہ 6,6 اور ایس ایس پی راولپنڈی و ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہائشگاہیں5,5 کنال پر مشتمل ہیں۔

ان تمام سرکاری رہائش گاہوں کی کل قیمت 403 ارب روپے بنتی ہے۔عوام کی جانب سے پر زوراصرار کیا جارہا ہے کہ ان حکومتی رہائش گاہوں کو نیلام کرکے انکا پیسہ بھی ڈدیم فنڈ میں دیا جائے۔