’امریکا فرسٹ‘ پالیسی پر یورپ کو متحد ہونا چاہیے ٗجرمن وزیر خارجہ

 
0
481

برلن 14 جون (ٹی این ایس)جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ’امریکا فرسٹ‘ کی حکمت عملی کے جواب میں یورپ کو متحد ہونا چاہیے۔اپنی پہلی پالیسی تقریر کے دوران انہوں نے زور دیا کہ یورپ کو امریکا کے ساتھ متوازن پارٹنر شپ کی خاطر کوشش کرنا چاہیے۔ہائیکو ماس کے بقول جہاں تک ممکن ہو سکے واشنگٹن حکومت کے ساتھ اشتراک میں کام کیا جانا چاہیے اور جن شعبہ جات میں امریکا کے عدم تعاون کی وجہ سے کوئی خلا پیدا ہوتا ہے تو اسے پر کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔