بھارت پاکستان اور چین سرحد پر پندرہ نئی بٹالین بھرتی کرے گا ہربٹالین میں ایک ہزار جوان اورافسرشامل ہوں گے ،بھارتی نیوزایجنسی کی رپورٹ

 
0
462

نئی دہلی جنوری 16(ٹی این ایس) بھارتی حکومت پاکستان ، بنگلہ دیش اور چین کی سرحد پر فوجوں کی تعداد بڑھانے کیلئے 15نئی بٹالین کھڑی کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، ان میں سے چھ بٹالین بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف ) اور انڈیا تبتاً بارڈ پولیس فورس کی ہوں گی ، ہر ایک بٹالین میں ایک ہزار جوا ن اور افسر شامل ہوں گے۔ بھارتی نیوز ایجنسی کو یونین ہوم منسٹری کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا ہے کہ نئی بٹالین کی بھرتی کا مقصد آسام اور مغربی بنگال کی سرحد پر زیادہ حفاظتی فورس تعینات کرنا ہے ، نیز اسی طرح پاکستان کی بین الاقوامی سرحد خاص طورپر پنجاب اور جموں کے علاقے میں بھی فوجو ں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا تا ہم ان بٹالین کی تعیناتی کے صحیح مقام کا اس وقت پتہ چلا گا جب یہ بھرتی کرلئے جائیں گے لیکن بنگلہ دیش اور پاکستانی سرحد کے ساتھ سمگلنگ ، لوگوں کی غیر قانونی آمد و رفت کو روکنے کیلئے یہ فورس ضرور تعینات کی جائے گی جبکہ انڈیا تبتاً بارڈ ر پولیس فورس 3488کلومیٹر طویل سرحد پر تعینات ہو گی ۔یاد رہے کہ اس وقت بھارتی سکیورٹی فورس کی تعداد 2.5لاکھ اور انڈوتبتاً بارڈ پولیس کی تعداد نوے ہزار ہے جو وزارت داخلہ کے تحت کام کرتی ہیں