کرپشن کے الزامات میں زیر تفتیش فارن سروس کے گریڈ 18 کے عرفان اللہ خان ڈائریکٹر انفورسمنٹ سی ڈی اے تعینات کردیا گیا

 
0
401

اسلام آباد، جون 15 (ٹی این ایس): فارن سروس کے گریڈ 18 کے عرفان اللہ خان ڈائریکٹر انفورسمنٹ سی ڈی اے تعینات کردیا گیا ہے باوجود اسکے کہ مذکورہ افسر کے خلاف کرپشن پر نیب اور ایف آئی اے میں انکوائری بھی جاری ہے۔

ذرائع  کے مطابق عرفان اللہ جو سابق وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے قریبی دوست ہیں اس سے قبل ڈائریکٹر لینڈ کے عہدے پر بھی تعینات رہے ہیں۔

عرفان الللہ کو بطور ڈاریکٹر لینڈ کروڑوں روپے رشوت لیکر پلاٹ الاٹ اور تبدیل کرنے پر معطل کیا گیا تھا مذکورہ افسر کے خلاف رشوت لیکر سستے پلاٹ مہنگے پلاٹوں میں تبدیل کرانے کی محکمانہ انکوائری بھی ٹھپ ہوگئ ہے۔