آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے حکم پر سینئر سپرٹنڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ سعید اللہ گوندل نے عید کے موقع پر بہترین کارگردگی دکھانے والے عملے میں دولاکھ پانچ ہزار پانچ سوروپے نقدانعام تقسیم کیے

 
0
1026

راولپنڈی، جون 15 (ٹی این ایس):  آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے حکم پر سینئر سپرٹنڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ سعید اللہ گوندل نے عید کے موقع پر بہترین کارگردگی دکھانے والے عملے میں دولاکھ پانچ ہزار پانچ سوروپے نقدانعام تقسیم کیے ۔جس سے جیل عملے میں خوشی کی لہر دوڑگئی ۔سکیل 16تا17کو سات ہزار، سکیل 11تا15کو تین تا پانچ ہزار اور سکیل ایک تا نوکے ملازمین کو 25سوروپے فی کس انعام دیاگیا، اس موقع پر جیل سپرٹنڈنٹ سعید اللہ گوندل کے علاوہ ایڈیشنل سپرٹنڈنٹ منشاءسندھو اور دیگر افسران بھی موجو د تھے ، انعام حاصل کرنے والوں کو جیل سپرٹنڈنٹ نے بلواکر کیش انعام تقسیم کیا، اس سرگرمی کا مقصد تمام ملازمین کو بہتر اندازمیں فرائض سرانجام دینے کی طرف راغب کرناہے ، تمام ملازمین او رانکے اہل خانہ نے اس پر خوشی کا اظہارکیا۔