اسلام آباد19 جون (ٹی این ایس)عمران خان نے شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری عطااللہ خان شادی خیل کو الیکشن کمپین کا انچارج مقرر کر دیا تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے آبائی حلقہ این اے 95 میانوالی سے شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری انجنیئر عطااللہ خان شادی خیل کو الیکشن کمپین کے انچارج کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا عطااللہ خان شادی خیل نے میڈیا کو اپنے بیان میں کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ عمران خان جیسے عظیم لیڈر نے میرے جیسے اپنے سپاہی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے انھوں نے کہا کہ انشااللہ پورے ضلع میانوالی سے پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی اور میانوالی کی عوام اپنے غیور بیٹے کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی,