آصف زرداری کی خاتون صحافی کے ساتھ پیش آنیوالے واقعے کی مذمت

 
0
741

اسلام آباد جولائی21 (ٹی این ایس)سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے ٹی چینل 24 کی خاتون رپورٹر صبا بجیر سے وفاقی حکومت کے اہلکاروں کی بدتمیزی اور صحافی عرفان ملک پر تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر قدغن لگانے کی بجائے حکومت اپنے اعمال درست کرے۔ سابق صدر نے کہا کہ خاتون صحافی سے بدتمیزی انتہائی گری ہوئی حرکت ہے اور صحافیوں کو اپنی پیشہ وارانہ ذمے داریوں سے روکنا اس سوال کو جنم دے رہا ہے کہ آخر میڈیا سے کیا چیز چھپائی جا رہی ہے؟ آصف علی زرداری نے کہا کہ اس طرح کی حرکتیں حکومت کی بوکھلاہٹ کو بے نقاب کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے