جرمنی کی بڑی ریاستوں میں پیپلز پارٹی کے صوبائی عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

 
0
367

برلن جون 19 (ٹی این ایس)پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کی قیادت کی طرف سے جرمنی کی ریاستوں کے صوبائی عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔
سید زاہد عباس صدر پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کی طرف سے جاری کئے نوٹیفیکیشن کے مطابق جرمنی کی بڑی اور اہم ریاستوں میں مقامی راہنماؤں سے مشاورت کے بعد عہدیداروں کی نامزدگیاں کر دی گئیں ہیں اور جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جن ریاستوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداروں کا تقرر کیا گیا ہے ان میں ہیسن ، برلن ، ہمبرگ ، بریمن کے علاوہ Reinlandpfalz کی ریاست بھی شامل ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق ریاست ہیسن میں راجہ آیاز کو صدر جب کہ سید شبیہ الحسن جعفری کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے ، برلن میں جو کہ جرمنی کا دارالخلافہ اور اہم شہر بھی ہے میں پارٹی صدر منظور اعوان کو بنایا گیا ہے جبکہ سینئر وائس پریزیڈنٹ چوہدری جاوید ، اورفنانس سیکرٹری چوہدری محمد احمد نامزد ہوئے ہیں۔ ریاست بریمن میں صدر پیپلز پارٹی نسیم جاوید چیمہ ، جنرل سیکرٹری اورنگ زیب چوہدری مقرر ہوئے ہیں اور ریاست ہمبرگ میں صدر کی ذمہ داری فرید احمد قریشی کو سونپی گئی ہے اسی طرح ریاستReinlandpfalz میں چوہدری مظہر حسین مانیکا کوصدر پیپلز پارٹی نامزد کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ فوری طور پر نافذالعمل ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے میڈیا سیل کے مطابق یہ وہ صوبے ہیں جہاں پاکستانیوں اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد مقیم ہے اور یہی وہ علاقے ہیں جوسیاسی سرگرمیوں کا مرکز بھی ہیں لہذا انہی مقامات پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی عہدیداروں کی نامزدگیاں کرکے فوری طور پر جماعتی سرگرمیاں شروع کی جا رہی ہیں اور دیگر ریاستوں میں بسنے والے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو انہی کے ساتھ شامل کیا جائے گا اور نئی ممبرسازی بھی کی جائے گی۔ پاکستان پیپلزپارٹی جرمنی کے نامزد صدر سید زاہد عباس نے ان ریاستوں میں تقرریوں اور نامزدگیوں کے لئے دیگر راہنماؤں کے ہمراہ چھ ہفتے ہنگامی دورے کئے تھے اور پارٹی کے مقامی سینئرز راہنماوں سے مشاورت بھی کی تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چند ماہ قبل ہی جرمنی سمیت یورپین ممالک میں پیپلز پارٹی کے نئے مرکزی صدور، نائب صدور اور جنرل سیکرٹریزکے عہدوں پر نئے مرکزی عہدیداروں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا