آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ٗمحکمہ موسمیات

 
0
3096

اسلام آباد 20جون(ٹی این ایس) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ، راولپنڈی، سرگودھا، ڈی آئی خان، بنوں ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔ سب سے زیادہ بارش مری میں 2 ، راولاکوٹ7، دیر7، پاراچنار3، میرکھانی2 اور دروش میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔