لاہورجون20 (ٹی این ایس )رائیونڈ روڈ کے قریب تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کار الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق خیابان جناح رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو تے ہوئے دیوار سے جا ٹکرانے پر الٹ گئی۔حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار تینوں افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کومقامی ہسپتال منتقل کردیا۔ جہاں ڈاکٹرز کے مطابق ڈرائیور کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔