شہباز شریف لندن روانہ ، زیر علاج اپنی بھابھی کی عیادت ، اپنے بڑے بھائی نوازشریف سے اہم ملاقات کریں گے

 
0
646

لاہور،اکتو بر 29(ٹی این ایس) : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف قطر ائیر لائنز کی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہو گئے ،شہباز شریف لندن میں زیر علاج اپنی بھابھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت اور اپنے بڑے بھائی سابق وزیر اعظم محمدنوازشریف سے اہم ملاقات کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ محمد شہبازشریف اتوار کی صبح قطر ائیر لائنز کی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوئے ۔ اطلاعات کے مطابق وزیرا علیٰ شہبازشریف لندن جاتے ہوئے قطر میں اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف بھی جدہ سے لندن پہنچیں گے جہاں ان کی اپنے بھائی سے ملاقات ہو گی ۔ شہباز شریف لندن میں زیر علاج اپنی بھابی بیگم کلثوم نواز کی عیادت بھی کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، وزیر خارجہ خواجہ آصف سمیت کابینہ کے بعض اہم وزرا ء کے بھی لندن پہنچنے کا امکان ہے جہاں نیب کیسزاور پارٹی امور سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کر کے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔