نااہل شخص، پارٹی سربراہی کے خلا ف قومی اسمبلی میں بل لانے کی تیاریاں

 
0
390

 

اسلام آباد ،اکتو بر29(ٹی این ایس):نواز شریف کی پارٹی صدارت ایک بار پھر خطرے میں پڑ گئی ہے،اپوزیشن کی جانب سے سینٹ سے واضح اکثریت سے پاس ہونے والے والے بل کے عدالتی نا اہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا ،قومی اسمبلی سے بھی بل پاس کرانے کی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے ۔اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اس معاملے پر غیر محسوس انداز میں اتفاق ہو چکا ہے ۔ایک طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ایک گروپ ایوان میں حاضر نہ ہو اور اپوزیشن کے تمام ارکان حاضری کو یقینی بنائیں تاہم اس بل کی منظوری کے لئے سادہ اکثریت درکار ہے اور اس حکمتی عملی میں حکومتی ارکان پر قواعد ضوابط لاگو نہیں ہو گا ۔

اگر مسلم لیگ ن کے ارکان سینٹ سے پاس ہونے والے بل کی حمایت میں ووٹ میں دے دیں تو ان پر نا اہلی کی شق لاگو نہیں ہوتی اور پھر نا ہی ان کو نا اہلی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ واضح طور پر عدالتی احکاما ت کو درست مانتے ہوئے ن لیگ کا ایک گروپ اپوزیشن کے بل کی حمایت کر دے ۔اس مسئلے کے پیش نظر مجلس عاملہ کا اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائے گا۔ اس مجلس عاملہ میں نواز شریف کی صدارت کو برقرار رکھنے یا شہباز شریف یا کسی دوسری شخصیت کو پارٹی سربراہ بنانے کے حوالے سے مشورے کئے جائیں گے ۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے بل کے پیش ہونے کی صورت میں اس سے نمٹنے کے لئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلوایا جائے گا ۔