قندیل بلوچ کے والدین کا کہنا ہے ، قندیل کے قتل میں مفتی عبدالقوی ملوث ہے

 
0
553

ملتان ،اکتو بر29(ٹی این ایس) :قندیل بلوچ قتل کیس مفتی عبدالقوی کے بیان کو پولی گرافک ٹیسٹ کے ذریعے قلمبند کیا گیا تھا ،پولی گرافک ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق مفتی عبدالقوی نے اپنے بیان میں 95فیصد جھوٹ بولاتھا جس کے مطابق ملتان کی عدالت نے رواں دو دن پہلے مفتی عبدالقوی کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے لئے پولیس کے حوالے کیا تھا ۔ میڈیا تفصیلات کے مطابق ملتان پولیس نے قندیل بلوچ کے والدین کا بیان مفتی عبدالقوی کے سامنے قلمبند کیا ہے ،والدین کا کہنا ہے کہ قندیل کے قتل میں مفتی عبدالقوی ملوث ہے۔واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی کے موبائل فون سے نا زیبا ویڈیو بھی ملی ہیں جن کو ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے ۔