ثانیہ مرزا کا لاہور آںے کا فیصلہ

 
0
407
لاہور اکتوبر 28(ٹی این ایس) ثانیہ مرزا نے پاک سری لنکا میچ دیکھنے کیلئے لاہور آںے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکن ٹیم 8 برس پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جبکہ اب خبر آئی ہے کہ قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی پاک سری لنکا میچ دیکھنے کیلئے لاہور آئیں گے۔ ثانیہ مرزا شعیب ملک کے ہمراہ دبئی سے لاہور پہنچیں گی۔