دارالحکومت اسلام آباد میں امن اور سیکیورٹی کو ہر ممکن طریقے سے یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں،احسن اقبال

 
0
552

اسلام آباد اکتوبر 28 (ٹی این ایس) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم دارالحکومت اسلام آباد میں امن اور سیکیورٹی کو ہر ممکن طریقے سے یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہیں‘ سینئر صحافی احمد نورانی پر حملے کا واقعہ نہایت ہی افسوسناک ہے‘ انتظامیہ اس معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے تاکہ ایک مثال قائم ہو اور آئندہ کسی کو اسلام آباد میں اس طرح کے واقعے کی جرات بھی نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ انشااللہ ہم ضرور اس معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے اور جنہوں نے بھی یہ کارروائی کی ہے انہیں قانون کی پکڑ میں لایا جائے گا۔