قندیل بلوچ قتل کیس مفتی عبدالقوی کی عدالت میں پیشی

 
0
5174

ملتان اپریل 10 (ٹی این ایس): ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سرداراقبال ڈوگرکی عدالت میں معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔قتل کیس کے گواہ سب انسپکٹرکرم حسین اورکانسٹیبل عدنان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے دونوں گواہان کوغیرضروری قراردے کر دیگرگواہان کی شہادتوں کے لئے سماعت 17اپریل تک ملتوی کردی۔گرفتارملزم وسیم سمیت مفتی عبدالقوی ،حق نواز ،عبدالباسط ،ظفراوراسلم شاہین عدالت میں پیش ہوئے ۔