پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں اسپیشل ایجوکیشن کا چارٹ پلان جاری کر دیا

 
0
392

لاہور جولائی 25 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق پنجاب گورنمنٹ نے اسپیشل ایجوکیشن پلان 2019-2023 جاری کر دیا۔ 11 ماہ میں سپیشل ایجوکیشن میں حاصل کیے گئے احداف کے ساتھ ساتھ ریفارمز اور پالیسی میکنگ کر لی گئی ہے۔ اسپیشل ایجوکیشن کے محکمہ کو مزید پاور فل کر دیا گیا ہے تاکہ وہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنا سکیں۔ حکومت پنجاب نے اسپیشل ایجوکیشن پراجیکٹ کے لیے مندرجہ ذیل بجٹ مختص کر دیا ہے۔ شاداب انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن سنٹرملتان اور گورنمنٹ سکول فار ذہنی معزوران کے لیے 160 ملین۔ سپیشل ایجوکیشن سنٹر پی ڈی خان ڈسٹرکٹ جہلم کے لیے 102 ملین اور ان بچوں کو ٹرانسہورٹ مہیا کرنے کے لیے 335 ملین مختص کر دیے ہیں۔