عارف والہ کے نواحی گاؤں میں غیرمعیاری مشروب پینے سے بچیوں کے جاں بحق ہونے کا واقعہ:وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

 
0
256

لاہور جولائی 25 (ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے عارف والہ کے نواحی گاؤں میں غیرمعیاری مشروب پینے سے بچیوں کے جاں بحق ہونے کا واقعہ کا نوٹس لے لیا، کمشنر ساہیوال سے رپورٹ طلب، واقعہ کی تحقیقات کا حکم۔ تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ ذمہ دار قانون کے مطابق سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ افسوسناک واقعہ میں معصوم جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ کا جاں بحق بچیوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت۔