لاہور جولائی 25 (ٹی این ایس):سردار عثمان بزدار نے کہا کہ 2018ء کو پاکستان کے سیاسی منظرنامے میں خوشگوار نئی تبدیلی کی لہر آئی۔ پاکستان کے باشعور عوام نے اپنے ووٹ سے نئی تاریخ رقم کی۔ عوام نے ووٹ کی طاقت سے کرپشن کے بتوں کو پاش پاش کیا۔ اپوزیشن جماعتیں آج حکومت کے خلاف نہیں بلکہ اپنے سیاہ اعمال پر یوم سیاہ منا رہی ہیں۔ نام نہاد یوم سیاہ منانے والے عناصر نے ملک کا مستقبل سیاہ کیا۔ کرپشن کی سیاہی کے پیچھے چھپے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ اپوزیشن سیاستدان عوام میں اپنی رہی سہی ساکھ بھی گنوا بیٹھے ہیں۔ مخالفین ذہین نشین کر لیں کہ عوام نے انہیں 25جولائی2018کو بھی رد کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔ مسترد شدہ عناصر کو صرف لوٹی ہوئی دولت بچانے کی فکر ہے۔ اپوزیشن کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے۔ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے 25 جولائی 2018 کو عوام کی جانب سے ملنے والے مینڈیٹ کی لاج رکھی ہے۔ پاکستان کے عوام با شعور ہیں،اپوزیشن کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔