لاہور کو 3ماہ 19دن کے بعد دوبارہ دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا

 
0
367

لاہور جولائی24(ٹی این ایس )صوبائی دارلحکومت لاہور کو 3ماہ اور 19دن کے بعد دوبارہ دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا ۔ اس سے قبل 5اپریل 2017ء کو بیدیاں روڈ پر مردم شماری ٹیم پر خود کش حملہ کیا گیا تھا جس میں فوجی اہلکاروں سمیت متعدد شہید اور زخمی ہوئے تھے ۔ جبکہ گزشتہ روز صوبائی دارلحکومت لاہور کوپیر دوبارہ ٹارگٹ کیا گیا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے ۔