گوجر خان میں روات کے نوجواں کا قتل، پولیس پر گرفتار ملزمان کو رشوت لے کر چھوڑ نے کا الزام

 
0
491

گوجر خان، جولائی 29 (ٹی این ایس):روات کے نوجوان کو تحصیل گوجرخان کے علاقے جبر میں بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق روات کے رہائشی عاطف کوگزشتہ روز تھانہ گوجرخان پولیس چوکی جبرکے علاقے میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر تو درج کرلی مگر  بتایا جاتا ہے کہ پولیس ملزمان کی پشت پناہی کرنے میں مصروف ہے

وقوعہ  کے بعد گرفتار ہونے والے ملزمان کو بھی رشوت لے کر چھوڑ دیا گیا۔

مقتول کے بھائی اور والدین نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔