ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ اور دیگر ملزمان پر منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد کردی،ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا

 
0
333

لاہور، جون 21 (ٹی این ایس):   ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جبوبی کی عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت میں کیس میں نامزد ایگزیکٹ گروپ کے سی ای او شعیب شیخ اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سی او ایگریکٹ گروپ شعیب شیخ سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔۔عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس ہر عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے حکام کو گواہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی۔