بارہ مئی سانحے کی تحقیقات سے متعلق درخواست میں اہم پیش رفت ، چیف جسٹس نے 12 مئی کیس سماعت کے لئے خصوصی  دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا، کیس کی سماعت جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا

 
0
329

کراچی، جون 21 (ٹی این ایس): سندھ ہائی کورٹ میں سپریم کورٹ کے حکم پر سانحہ بارہ مئی کی از سر نو تحقیقات کے معاملے کی سماعت ہوئی، بارہ مئی سانحے کی تحقیقات سے متعلق درخواست میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،چیف جسٹس نے 12 مئی کیس سماعت کے لئے خصوصی  دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا،کیس کی سماعت جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا،عدالتی معاونین کے عدم حاضری پر عدالت نےبرہمی کا اظہار کیا،پولیس کی جانب سے کیس کی تفضیلات پیش کی گئیں جس کے مطابق کراچی کے مختلف تھانوں میں 12 مئی کیس کی 54  ایف ائی ار درج ہوئیں ،عدالت نے پولیس کی پیش کردہ رپورٹ مسترد کردی اور 22 جون کو سی سی پی او کراچی اور اے سی جی لیگل سے تفصیلات طلب کر لیں،عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ ٹرائل کورٹس میں مقدمات کی کیا پوزیشن ہے؟درخواست میں سابق صدر پرویز مشرف ، بانی ایم کیو ایم، سابق مشیر داخلہ اور میئر کراچی وسیم اختر کو بھی فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے حکم پر ایم کیو ایم نے کراچی میں قتل عام کیا ، بارہ مئی 2007کو سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا راستہ روکنے کیلئے دہشتگردی کی گئی،دہشتگردی کے واقعات  میں پچاس سے ذائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے ،درخواست گزار اقبال کاظمی نے کہا کہ سانحہ کی از سر نو تحقیقات کرائی جائے۔