فلم ’’سیکاریو‘‘ کے سیکوئل ’’سولڈیڈو‘‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں

 
0
683

مولی اسمتھ اور باسل لوانک کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ فلم29جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
نیویارک21جون(ٹی این ایس)ایکشن فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ امریکن کرائم تھرلر فلم ’’سیکاریو‘‘ کے سیکوئل ’’سولڈیڈو‘‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔اسٹیفانو سولیماکی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2015میں ریلیز ہونے والی فلم سیکاریو کا سیکوئل ہے۔جس کی کہانی ایک ایسے ڈرگ مافیا کے گرد گھوم رہی ہے جو دہشت گرد اسمگل کررہا ہوتا ہے جس کو ختم کرنے کیلئے سی آئی اے کی ایک ٹیم بھیجی جاتی ہے۔فلم کی کاسٹ بینیسیو ڈیل تورو،جوش برولین،جیفرے ڈونووین،ایسابیلا مونر،کیتھرین کینر اور ڈیوڈ کاسٹانیڈا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔مولی اسمتھ اور باسل لوانک کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ فلم29جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔