ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ (کل) شروع ہوگا

 
0
398

برج ٹاؤن21جون(ٹی این ایس)ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (کل)ہفتہ سے برج ٹاؤن سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (کل)ہفتہ سے برج ٹاؤن سے شروع ہوگا۔رپورٹ کے مطابق میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو پہلے میچ میں 226 رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔