لندن(ٹی این ایس) پاکستانی سیاست بدترین مرحلے میں،کسی کوئی سیاست سے لاتعلقی کا حق بھی حاصل نہیں:زلفی بخاری

 
0
1115

پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے اسد عمر کے مکمل طور پر سیاست سے لاتعلقی اور پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کے اعلان پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ ہماری سیاست ایک ایسے ذلت آمیز مرحلے پر آ پہنچی ہے کہ اسد عمر جیسے لوگ صرف اسلیے سیاست چھوڑنے پر مجبور ہیں کیونکہ وہ آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے سے انکار کرچکے ہیں ۔اس سے قبل انہیں جیل بھیجا گیا اور پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے استعفی دینے پر مجبور کیا گیا تھا۔ اب کسی بھی سیاست دان کو فواد چوہدری کی طرح خاموش اور لاتعلق رہنے کا اختیار نہیں ہے۔آپ کو یا تو جیل اور جبری گمشدگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا زبردستی آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرنا پڑتی ہے۔ کٹھ پتلی نگران حکومتیں ہمیں تاریخ کے بدترین دھاندلی زدہ انتخابات کی طرف جاتے ہوئے خاموشی سے تماشا دیکھ رہی ہیں۔