ٹھٹھہ بارايسوسئشن کے وکلا کے گھروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،علاقے میں خوف و ہراس،وکلا کا سخت احتجاج

 
0
330

ٹھٹھہ21جون(ٹی این ایس) ٹھٹھہ بارايسوسئشن کے وکلا کے گھروں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ وکلا کا سخت احتجاج ان کا کہنا تھا کہ وکلا برادری مسنگ پرسن کیس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی پاکستانیوں کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی پریقین رکھتے ہیں بارايسوسئشن ٹھٹھہ کی وکلا برادری کوحراساں کرنےکی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار بار ایسوسی ایشن ٹھٹھہ کے جنرل سیکرٹری عبدالرحیم میمں لیاقت جماری منصور بحرانی شبیر کمبھار ناصر عباسی سرور پلیجو سرویچ عباسی اعجاز سولنگی دیگر وکلا نے پریس کلب مکلی پراحتجاج کرتے ہوئےکہا کہ وکلا کے گھرون پر فائرنگ کرکے خوف زدہ کرنے شدید لفظوں میں مذمت کرتے ہیں وکیل شبیر احمد کمبھارنے کہاکہ سندھ کے گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے تحریک میں قلیدی قردار ادا کرنے پر میرے اور میرے بھائیوں کے گھروں پر سیدھے فائر کرکے خوف زدہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جس کی وکلا برادری سخت لفظوں میں مذمت کرتی ہے ۔انہوں نے کہا ٹھٹھہ میں قانون سے کھلوار کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،ایڈووکیٹ شبیر احمد نے کہا کہ مسنگ پرسن کیس سے ہٹانے کیلئے حملے کروائے جارہے ہیں جبکہ ایڈووکیٹ ناصر عباسی کے بھائی کو پولیس نےعدالت کے اہاطہ سے گرفتار کرکے گم کردیا گیا ہے جس کو فل فور عدالت میں پیش کیا جائے ٹھٹھہ میونسپل کے ملازم علی اصغرعرف بابلا شاه کو اقدام خدکشی پر اکسانے والے ایڈمنسٹریٹر خلیوں نذیر احمد اور دیگر ملوث افراد کی عدم گرفتاری کے خلاف وکلاء نے سخت احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ٹھٹھہ کی وکلا برادری کو حراساں کرنے کا سلسلہ بند نہ ہوا تو احتجاج کا سلسلہ ملک کی تمام بار ایسوسی ایشن تک وسیع کرین گے.