دہشت گردی کا خطرہ اب بھی موجود ہے،نگران وزیر داخلہ اعظم خان کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو

 
0
357

اسلام آباد جون 21(ٹی این ایس) نگران وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خطرہ اب بھی موجود ہے کسی سیاسی جماعت ، ریلی یا جلوس کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہے۔ جمعرات کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا خطرہ پہلے بھی تھا اور اب بھی ہے،انتخابات میں کسی سیاسی جماعت،ریلی یا جلوس کو نشانہ بنائے جانے کے خطرات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں 35 سال سے چلنے والا مسئلہ سب کے سامنے ہے،فوجی آپریشنز کے بعد حالات بہتر ہوئے ہیں مگر دہشتگردی کا خطرہ ابھی بھی ہے۔نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ را بلوچستان میں جو کر رہی ہے سب کو پتہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ میں تھا، عمران خان نے بلیک لسٹ سے نام نکالنے کے لیے فون نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان فاونڈیشن سیلاب زدگان کے لیے بنی تھی،عمران خان کی بہن کی درخواست پر فاونڈیشن کا حصہ بنا، مخلتف این جی اوز کا حصہ رہا ہوں۔