نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری کا چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس محمد ہاشم کاکڑ کے ہمراہ گورنمنٹ سائنس کالج کا دورہ کیا اور کالج میں جاری تعمیراتی کاموں کی پیش رفت اور معیار کا جائزہ لیا

 
0
8834

کوئٹہ جون 21(ٹی این ایس)نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس محمد ہاشم کاکڑ کے ہمراہ گورنمنٹ سائنس کالج میں جاری تعمیراتی کاموں کی پیش رفت اور معیار کا جائزہ لیا اس موقع پر موجود محکمہ مواصلات کے حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی وزیراعلیٰ اور چیف جسٹس کی جانب سے حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور کام کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ کالج میں طلباء کو بہتر سہولیات میسر ہوسکیں۔