پاکستان کاایک بار پھر انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑی ہوئی صورتحال کا بلا تاخیر نوٹس لینے کا مطالبہ

 
0
406

اسلام آباد جون21 (ٹی این ایس) پاکستان نے ایک بار پھر انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑی ہوئی صورتحال کا بلا تاخیر نوٹس لیں۔ جبکہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک آزاد بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ افغانستان میں خالد خراسانی سمیت تحریک طالبان پاکستان کی قیادت کا سرگرمی سے تعاقب جاری رکھا جائے گا اور ٹی ٹی پی کے راہنماؤں کو افغانستان سمیت کہیں پر بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کی جانب سے اس بات کی باضابطہ طور پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گرد ملا فضل اللہ افغانستان میں مارا گیا ہے۔ جو پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ تھااور آرمی پبلک سکول سمیت مختلف سانحوں میں پاکستانیوں کی شہادت کا ذمہ دار تھا۔پاک افغان امور پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں مفاہمت اور امن کے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے، اب افغان قیادت کو طے کرنا ہے کہ وہ کسی عمل کے تحت قیام امن چاہتے ہیں۔ اس موقع پر ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان گڈ طالبان اور بیڈ طالبان میں کوئی فرق نہیں رکھتا، پاکستان تحریک طالبان پاکستان کو نشانہ بنائے گا۔ انہوں نے مقبو ضہ کشمیر میں کشمیری صحا فی شجا عت بخا ری کے قتل کی مذ مت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اجاگر ہونے پر گھبراہٹ کا شکار ہے، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی کشمیر سے متعلق رپورٹ مقبو ضہ کشمیر میں انسا نیت سوز مظالم سے پردہ اٹھا رہی ہے،افغا نستان میں امن عمل کی ہمیشہ حما یت کی ہے تا ہم یہ افغان قیا دت کو طے کر نا ہے کہ وہ کس عمل کے تحت قیام امن چاہتے ہیں،ایف اے ٹی ایف پر امریکہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطے میں ہیں اور اس حوا لے سے وزارت خزا نہ تمام اقدا مات کر رہی ہے۔ امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہیوسٹن میں موجود قونصل جنرل نے 23 مئی کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی، انہوں نے متعلقہ امریکی حکام سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے بدسلوکی کا معاملہ اٹھایا ہے۔عافیہ صدیقی کی جانب سے والدہ کو خط لکھا گیاتا ہم اس خط کے مند رجات کانفیڈنشل ہیں۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کشمیری صحافی شجاعت بخاری کے قتل کی جتنی مذ مت کی جا ئے وہ کم ہے ،شجاعت بخاری کا قتل بھارتی بربریت کی تازہ مثال ہے،بھارت نے شجاعت بخاری کے قتل کا سیاسی استعمال کرنے کی کوشش کی،بھارت سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ شجاعت بخاری کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کروائے بھارت عالمی سطح پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اجاگر ہونے پر گھبراہٹ کا شکار ہے، مقبوضہ کشمیر میں صحافی شجاعت بخاری کی شہادت سے ثابت ہوا کہ بھارت اپنے خلاف آواز برداشت نہیں کرتا،شجاعت بخاری ان ہزاروں کشمیری شہدا میں شامل ہیں جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نشانہ بنے، 2016 میں شجاعت بخاری سے ملاقات میں ان کو صحافتی فرائض کے لیے پرعزم پایاانہو ں نے کہا کہ پا کستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی کشمیر سے متعلق رپورٹ کا خیر مقدم کرتا ہے، مذ کو رہ رپو رٹ مقبو ضہ کشمیر میں بھا رت کے انسا نیت سوز مظا لم سے پردہ اٹھا رہی ہے، انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کی رپورٹ مقبوضہ کشمیر میں انصاف کی عدم موجودگی کی جانب اشارہ ہے ۔ عا لمی برادری مقبو ضہ کشمیر میں بھا رت کا چہرہ دیکھ لے، بھارت کی جانب سے رپورٹ کو مسترد کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اس طر یقہ سے بھارت حقائق چھپا نہیں سکتا بھارت اگر کچھ چھپانا نہیں چاہتا تو کمیشن آف انکوائری کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے دے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوائے،پاکستان او آ ئی سی کے کمیشن آف انکوائری کو آزاد کشمیر کے دورہ کی دعوت دیتا ہے بھارت کی تمام تر کوششوں کے باوجود جموں و کشمیر عالمی و اقوام متحدہ کی ایجنڈا پر سرفہرست ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام مزید سخت اقدامات اختیار کرنے کی بات کر رہے ہیں گزشتہ ایک ہفتہ میں مقبوضہ کشمیر میں 16 شہادتیں بھارتی افواج کے ہاتھوں ہوئیں عید الفطر کے مقدس تہوار پر بھی بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت جاری رکھی حریت راہنما سید علی گیلانی کو نماز عید بھی ادا نہیں کرنے دی گئی بھارت اس سے پہلے کلبھوشن کے معاملے پر بھی بھاگ چکا ہے۔پاکستان نے بھارتی میڈیا کی موجودگی میں کلبھوشن سے متعلق حقائق سامنے رکھنے کا کہا تھا، ہم نے کل بھوشن جادیو کے معاملے پر بھارت کے صحافیوں کو مدعو کیا اور انہیں آزادانہ ماحول فراہم کیا،ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ پا کستان ہمیشہ سے افغا نستان میں امن کے قیام کی حما یت کر تا رہا ہے تا ہم یہ افغان قیادت کو طے کرنا ہے کہ وہ کسی عمل کے تحت قیام امن چاہتے ہیں،پاکستان نے عید پر سیز فائر معاہدے کا خیر مقدم بھی کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف پر امریکہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطے میں ہیں، پاکستانی وزارت خزانہ اس حوالے سے اقدامات کر رہی ہے،انہو ں پا کستان کے سا بق سفیر جمشید ما رکر اور مزا ح نگا ر مشتا ق یو سفی کی و فا ت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق جمشید مارکر نے کسی بھی پاکستانی سفیر سے زیادہ ممالک میں خدمات سر انجام دیں جبکہ مشتاق یو سفی کی و فات سے ادب کا ایک با ب بند ہو گیا ۔