چیف الیکشن کمشنر کی نگران وزیر اعظم جسٹس(ر) ناصر الملک سے چیف الیکشن کمشنر آفس میں ملاقات

 
0
319

اسلام آباد جون 21 (ٹی این ایس) چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار محمد رضا نے گزشتہ روز نگران وزیر اعظم جسٹس(ر) ناصر الملک سے چیف الیکشن کمشنر آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں 25جولائی کو عام انتخابات آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف ما حول میں انعقاد کیلئے انتظامات ، بیو روکریسی میں ردو بدل اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نگران وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن کے دفتر کادورہ کیا۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے وزیر اعظم کو الیکشن کے انعقاد کیلئے کئے گئے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعظم جسٹس (ر) نا صر الملک نے الیکشن انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور یقین د لا یا کہ نگران حکومت آزدانہ ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ ما حول میں الیکشن انعقاد کو یقینی بنا ئے گی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد میں تمام اسٹیک ہولڈرز کا کرادر اہمیت کا حامل ہےتاکہ عوام کی خواہشات پر پوار اترا جاسکے اور آئین کا تقدس بر قرار رہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان با و قار انداز میں قوم کی جانب سی سونپی گئی ذمہ داری کو نبھائے گی۔