نیب ہیڈ کوارٹرز اعلی سطح اجلاس ،نیب کی اولین ترجیح نجی اور کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائیٹیوں سے عوام کی عمر بھر کی لوٹی گئی رقم کی واپسی ہے، چیرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال 

 
0
363

اسلام آباد جون 21(ٹی این ایس) نیب کے چیرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرزمیں ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں ڈپٹی چیرمین سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں نیب کے آپریشن ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
چیرمین نیب نے کہا کہ نیب کی اولین ترجیح نجی اور کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائیٹیوں سے عوام کی عمر بھر کی لوٹی گئی رقم کی واپسی ہے،نیب نے گذشتہ 7ماہ میں تقریبا 10ہاوسنگ سوسائٹیوں سے کے متاثرین کو تقریبا22سو ملین روپے کی رقم متعلقہ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے برآمدکر کے متاثرین کے حوالے کیں ہیں جو اس بات کا مظہرہے کہ نیب چہرے نہیں بلکہ مقدمات پر توجہ دیتے ہوئے بدعنوان عناصر کے خلاف آئینی ہاتھوں سے قانون کے مطابق عمل پیرا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سی ڈی اے،آر ڈی اے اور کیپٹل ٹیرٹری اسلام آباد کو ہدایت کی تھی کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں کام کرنے والی مبینہ طور پر غیر قانونی کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائیٹیوں کی مکمل تفصیلات نیب کو فراہم کرنے کے علاوہ ان کی قانونی و غیر قانونی پوزیشن کے بارے میں نہ صر ف اخبارا ت کے ذریعے نمایاں طور پر عوام الناس کو مطلع کیا جائے بلکہ سی ڈی اے اورآر ڈی اے،آئی سی ٹی اپنی ویب سوسائٹیوں کی تفصیلات عوام کی راہنمائی اور معلومات متعلقہ ویب سائٹس پر لگائی جائیں اور متعلقہ غیر قانونی سوسائٹیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیں۔
چیرمین نیب نے علیم خان کی پارک ویو انکلیوہاوسنگ سوسائٹی جس کو سی ڈی اے نے مبینہ طور پر غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نہ صرف اخبارات میں اشتہار دیا بلکہ اپنی ویب سائٹ پر اس سوسائٹی کی مبینہ طور پر تفصیلات اور قانونی پوزیشن اور ڈیزائن کی منسوخی کے بارے میں عوام کو مطلع کیا تھا کہ سی ڈی اے کی طرف سے مبینہ طور پر 100فٹ روڈتعمیر کرنے اور تین دن کے اندر مبینہ طور پر پارک ویو انکلیوہاوسنگ سوسائٹی کا ڈیزائن بحال ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیاہے۔
چیرمین نیب نے ہدایت کی ہے کہ سی ڈی اے بورڈ نے مبینہ طور قواعد و ضوابط کے برعکس کس طرح منسوخ شدہ ڈیزائن کی سوسائٹی کو منظوری دی اور کیا انصاف کے تمام تقاضے پو رے کئے گئے کیوں کہ نیب کا مقصد عوام کی حق حلال کی عمر بھر کی جمع پونجی کو ضائع ہونے سے بچانا مقصود ہے۔