الیکشن کمیشن نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا

 
0
143

اسلام آباد 22 جون 2022 (ٹی این ایس): الیکشن کمیشن نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا،اسلام آباد میں بلدیاتی حلقہ بندیاں 28 جون سے 21 جولائی تک کی جائیں گی، الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 22 جولائی کو شائع کی جائے گی، الیکشن کمیشن میں23 جولائی سے 7 اگست تک ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کیے جاسکیں گے، الیکشن کمیشن وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 26 اگست کو جاری کرے گا،یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج ہی اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے،عدالت نے فیصلہ ن لیگ اور پی پی کی درخواست پر جاری کیا۔