وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا چینی ہم منصب سےٹیلیفونک رابطہ

 
0
1982

وزیرخارجہ کی چین کو پلوامہ واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی سے متعلق آگاہ کیا، دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل تعریف ہیں، چینی وزیرخارجہ کی گفتگو، پاکستان خطے میں امن واستحکام کا خواہاں ہے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد فروری 25 (ٹی ٰن ایس): وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں وزیرخارجہ نے چین کو پلوامہ واقعے کے بعد خطے کی سکیورٹی صورتحال پر اور پاک بھارت کشیدگی سے متعلق آگاہ کیا، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کا خواہاں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب کوپلوامہ واقعے کے بعد خطے کی سکیورٹی صورتحال پر آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب کو پاک بھارت کشیدگی کم کرنے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کا خواہاں ہے۔پاکستان تمام معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہشمند ہے۔چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے۔پاکستان کاخطے میں امن وامان کیلئے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کردار قابل تعریف ہے۔ واضح رہے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے جاپانی ہم منصب تارو کونو کو ٹیلیفون کرکے اپنا حالیہ دورہ جاپان مئوخر کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال جاپان کی اعلیٰ شخصیات کے متواتر دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات میں بہت بہتری آئی اسی تناظر میں آپ کی دعوت پر مجھے 24 فروری کو جاپان کے دورے پر روانہ ہونا تھا۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بدقسمتی سے پلوامہ واقعہ کے بعد جنوبی ایشیا میں امن و امان کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہو چکی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال انتہائی مخدوش ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو اس کشیدگی کو کم کرنے کیلئے، بذریعہ خط اپنا کردار ادا کرنے کا کہا ہے اور جاپان کو بھی اس ضمن میں اپنا موثر کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس نازک صورتحال میں میری اپنے ملک میں موجودگی ناگزیر ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ان وجوہات کی بنا پر مجھے اپنا دورہ جاپان مئوخر کرنا پڑا ہے۔دونوں وزرائے خارجہ کا جلد از جلد باہمی مشاورت سے دورہ جاپان کی نئی تاریخ طے کرنے پر اتفاق کیا ۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ جاپان اور پاکستان کے مابین دیرینہ دو طرفہ دوستانہ مراسم ہیں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں نے جاپانی وزیر خارجہ سے گذارش کی ہے کہ وہ اپنے وزیر اعظم کو بھی ان تمام حالات سے آگاہ کریں گے جن کے سبب یہ دورہ موخر کرنا پڑا ۔جاپانی وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ پاکستان جب دورہ جاپان پر تشریف لائیں گے تو ان کی ملاقات وزیر اعظم جاپان سے بھی کرائی جائے گی ۔