جنگی جنون میں مبتلا بھارت سفارتی سطح پر دنیا میں تنہاء ہو رہا ہے ،بھارتی مظالم کشمیر یوں کی آواز کو کبھی خاموش نہیں کرواسکتا‘سعید الحسن شاہ

 
0
365

لاہور فروری 25 (ٹی این ایس): صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت سفارتی سطح پر دنیا میں تنہاء ہو رہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی بھی پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بدترین بھارتی مظالم کشمیر یوں کی آواز کو کبھی خاموش نہیں کرواسکتا، اسی بنا پر آج تحر یک آزادی پہلے سے زیادہ مضبوط اور تیز ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور بھارت بھی جانتا ہے کہ اگر وہ پاکستان کے خلاف کوئی حرکت کر یگا تواسکا کیا حشر ہوگا۔ اس لیے یقین ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف کسی قسم کی جار حیت کر نے کا لاکھوں بار سوچے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ امن اور مذاکرات کی بات کی ہے اور بھارت کو بھی ایسا ہی رویہ اختیار کر نا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آج بھی چٹان کی طر ح کشمیرکے عوام کی تحر یک آزادی میں انکے ساتھ کھڑ ا ہے ۔جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا اس وقت تک خطے میں امن کا قیام بھی ممکن نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کر پشن سے پاک کر یں گے اس لیے کسی کر پٹ شخص کو این آر او مل رہا ہے اور نہ ہی ملے گا بلکہ جنہوں نے کر پشن کی ہے ان کو آئین وقانون کے مطابق ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑ یگا ‘وزیر اعظم عمران خان صحت ‘تعلیم کے شعبے کی بہتری اور ملک کو معاشی طور پر مضبوط کر نے کیلئے جو اقدامات کر رہے ہیں ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی ‘پنجاب میں بھی صحت کارڈ کی وجہ سے غر یب کو مفت صحت کی سہولتیں مل رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں شفافیت اور میرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوسکتا کر پشن کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے زیادہ کسی اور جماعت نے جد وجہد نہیں کی اس لیے کر پشن کر نیوالوں کوہر صورت انصاف کے کٹہرے میں آنا پڑ یگا کیونکہ اگر ہم نے ملک کو معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال بنانا ہے تواس کیلئے ضروری ہے کہ کر پشن کر نیوالوں سے نہ صرف حساب لیا جائیگا بلکہ انکو کر پشن اور لوٹ مار کر نے کی سزا بھی ملے گی۔