پشاور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

 
0
369

پشاورجون 22 (ٹی این ایس)پشاور کے علاقے حیات آباد میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہل کار شہید ہوگیا۔پولیس کے مطابق نیب کالونی اسٹریٹ نمبر 13 سی فور میں پولیس کی پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔فائرنگ سے فرنٹیر ریزرو پولیس کا اہل کار شاہ فہد شہید ہوگیا ۔واقعے کے اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقےمیں سرچ آپریشن کیا ۔حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔