پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بہتر ہوئی ٗشاہد آفریدی

 
0
266

کھلاڑیوں کو اعتماد دیا جائے تو وہ بہترین پرفارمر ثابت ہوتے ہیں ٗ میڈیا سے بات چیت
کراچی جون 22(ٹی این ایس)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بہتر ہوئی۔گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بہتر ہوئی اور قومی ٹیم کی پرفارمنس میں بھی نمایاں فرق آیا ہے۔ کھلاڑیوں کو اعتماد دیا جائے تو وہ بہترین پرفارمر ثابت ہوتے ہیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے معیار میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے، سپر باکسنگ لیگ سے ہمارے باکسروں کی مالی حالت بھی پہلے سے بہت بہتر ہوجائے گی۔