پنجاب میں تعینات سینئر افسران کے تبادلے

 
0
357

اسلام آباد جون 22 (ٹی این ایس)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس سروسز آف پاکستان میں تعینات گریڈ 20 کے 4 افسران محمد عمر شیخ ،عباس احسن ،طارق عباس قریشی اور سعد اختر کی خدمات حکومت پنجاب کے حوالے کردی ہیں جمعہ کو جاری نوٹی فکیشن کے مطابق طارق عباس قریشی اور سعد اختر کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔جبکہ گریڈ 20 کے آفیسرمحمد وصال فخر سلطان ،محمد وقار عباسی ،ڈاکٹر محمد اختر عباس اور رفعت مختار کی خدمات حکومت پنجاب سے لیکر انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔
دوسری طرف پولیس سروسز آف پاکستان میں تعینات گریڈ 19 کے آفیسر اصرار احمد خان،کامران یوسف ملک ،سید علی محسن،محمد ایاز سلیم کی خدمات حکومت پنجاب سے لیکر انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔
پاکستان پولیس سروسز کے گریڈ 18 کے افسر محمد فیصل کو بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔