زمانے میں دھوکہ دینے والے لوگوں کی کمی نہیں لیکن حقیقی محبت کرنیوالے لوگ بھی موجود ہیں ‘ ہما علی

 
0
553

لاہورجون23( ٹی این ایس)اداکارہ ہما علی نے کہاہے کہ اگر سچی محبت مل جائے تو اس سے شادی کر لینی چاہیے ،زمانے میں دھوکہ دینے والے لوگوں کی کمی نہیں لیکن آج بھی حقیقی محبت کرنے والے لوگ بھی موجود ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں اس حق میں نہیں کہ صرف اپنی خوشی کیلئے خاندانی اقدار کا جنازہ نکال دیا جائے ۔ لڑکی اور لڑکے کو کبھی بھی گھر سے فرار ہوکر شادی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ اس اقدا م سے کبھی بھی سکون نہیں ملتا بلکہ پچھتاوا مقدر بن جاتا ہے ۔ہما علی نے کہا کہ ماں با پ کو بچوں کی پسند کا خیال رکھنا چاہیے ۔ والدین کبھی بھی اپنی اولاد کا برا نہیں سوچتے اس لئے بچوں کو اپنے والدین کے فیصلوں اور خواہشات کااحترام دینا چاہیے اور اسی میں ان کی بھلائی اور نجات ہے۔