قومی احتساب بیورو نے  مریم نواز کے کاغذات کلیئرقراردیدئے

 
0
286

‏ لاہور، جون  23(ٹی این ایس): مریم نوازکےکاغذات کی ایف بی آر،اسٹیٹ بینک،نیب اوردیگر اداروں سےکلیئرنس کامعاملہ قومی احتساب بیورو نے ان کے کاغذات کلیئرقراردیدئے ہیں۔

‎‏نیب ریکارڈکےمطابق مریم نوازکسی کیس میں سزایافتہ نہیں ‏مریم نوازنےکسی کیس میں پلی بارگین نہیں کیا‏۔ احتساب بیورو نے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی ہے کہ  آیا مریم نوازریفرنس نمبر20/2017میں ملزم ہیں،جواحتساب عدالت میں زیرسماعت ہے؟

ایف بی آر کے مطابق مریم نواز نے سال2015میں 2لاکھ46ہزار443روپے,‏سال2016میں14لاکھ91ہزار434 روپےاور 2017میں41ہزار961 روپےٹیکس اداکیاہے۔