مری: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق کے ہوٹل کی چیکنگ کرنے پر حملہ کیا گیا، خبر بے بنیاد ہے راجہ اشفاق سرور کا مذکورہ ہوٹل سے کوئی تعلق نہیں: : ترجمان مسلم لیگ مری

 
0
690

عملے کو تشدد موو اینڈ پک ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے بنایا گیاجو تحریک انصاف کے امیدوار برائے این اے 57 صداقت عباسی کے سسر کا ہے: ترجمان مسلم لیگ مری

‏مری، جون  23(ٹی این ایس):  پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر مری میں سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق کے ہوٹل کی چیکنگ کرنے پر حملہ کیا گیا

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کی سربراہی میں ٹیم مری میں ہوٹلز کی چیکنگ کر رہی تھی کہ ا س دوران انہوں نے راجہ اشفاق سرور کی ملکیتی ہوٹل کا جائزہ لیا تو اندر گندگی کے ڈھیر لگے پڑے تھے اور انتہائی غلیظ حالات پر اسے سیل کرنے کا فیصلہ کیا لیکن ہوٹل ملازمین نے غنڈہ گردی کرتے ہوئے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر دھاوا بول دیا اور ڈی جی فو ڈ اتھارٹی سمیت پوری ٹیم کو یرغمال بنا لیا جبکہ اس موقع پر ان کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی گئی اور جب مقامی انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا لیکن حکام نے کئی گھنٹے نوٹس لینا ہی گوارہ نہ کیا۔فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ  یرغمال بنانے کے بعدفوڈ اتھارٹی ٹیم کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی گئی۔

فوسری طرف  راجہ اشفاق سرور کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملے پر تشدد کی خبر کی تردید کی گئی  ہے۔ ترجمان ن لیگ مری نے کہا ہے کہ خبر بے بنیاد ہے، راجہ اشفاق سرور کا مذکورہ ہوٹل سے کوئی تعلق نہیں۔ترجمان نے کہا کہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملے کو تشدد موو اینڈ پک ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے بنایا گیاجو تحریک انصاف کے امیدوار برائے این اے 57 صداقت عباسی کے سسر کا ہے۔