وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

 
0
576

اسلام آباد اگست 8(ٹی این ایس): وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انسداد دہشتگردی میں مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔ملاقات میں آرمی چیف نے نو منتخب وزیر اعظم کو خیبر فور اور آپریشن رد الفساد سے متعلق بھی آگاہ کیا اور انسداد دہشتگردی کے اقدامات سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسزنے آپریشن رد الفساد اور خیبر فور میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جلد ہی دہشتگردی کے ناسور سے چھُٹکارا پا لیں گے۔ واضح رہے کہ نو منتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے آرمی چیف کی یہ پہلی ملاقات ہے۔